اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں وقت سے پہلے عام انتخابات ہوں تو کون سی جماعت جیتے گی ؟ دلچسپ نتائج منظرعام پر

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں انتخابات قبل از وقت ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف میں سخت مقابلے کی توقع ہے, سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے وقت سے پہلے انتخابات کی

صورت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جبکہ 28 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو پہلی چوائس قرار دیا، 15 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی پور کے حالیہ سروے کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پنجاب میں 46 فیصد نے (ن) لیگ، سندھ میں 44 فیصد نے پیپلز پارٹی، کے پی کے میں 44 فیصد نے پی ٹی آئی کو جبکہ بلوچستان میں 20 فیصد نے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دینے کی بات کی۔2018 کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اسی عرصے میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنی مقبولیت میں 5 فیصد کا اضافہ کرسکی ہے۔سروے کے مطابق پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں 2018 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہواہے۔یاد رہے ملک میں عام انتخابات اگلے سال 2023 میں ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…