اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کو گھر بھیج دیں گے یہ منہ اور مسورکی دال۔۔۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا، شیخ رشید

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو نکالنے کی باتیں کر نے والے مولانا فضل الرحمن کو (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے مکھی طرح نکال دیا ،اپوزیشن نے یوم یک جہتی کشمیر پر مزید خلفشار اور انتشار کی باتیں کیں، اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے،مولانا کوشش کرلیں نہ اپوزیشن استعفے دیگی اور نہ ہی لانگ

مارچ کامیاب ہوگا،میں نے کبھی آصف زرداری کو 10 پرسنٹ نہیں کہا، منی لانڈرنگ اور فیٹف کے اصل ملزم اگر اکٹھے ہو کر آنا چاہتے ہیں تو بسم اللہ، پاکستان کی عظیم افواج دہشت گردوں کو سبق سکھا رہی ہیں، بلوچستان میں عظیم شہدا ء کو سلام عقیدت پیش کرنے جا رہا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن تھا، اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر کو انتشار کا دن بنایا، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال لیں گے، لیکن گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا، مولانا کوشش کرلیں نہ اپوزیشن استعفے دیگی اور نہ ہی لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ منی لانڈروں نے ملک کو بحران میں ڈالااور پاکستان میں منی لانڈرنگ کرنے والے اکھٹے ہوگئے ہیں، یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں گھر بھیجیں گے، یہ منہ اور مسور کی دال، اپوزیشن والے تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں شوق سے لائیں، او آئی سی کے اجلاس کیلئے میں نے پہلے کہا تھا کہ تاریخ تبدیل کر لیں تاہم اب میں کہتا ہوں آ جائیں، میں سب کو کہتا ہوں سارے مل کر آئیں ہمیں کوئی خطرہ نہیں، یہ لوگ انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں یہ ان کی بھول ہے، مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ اپنے لیے بڑا مسئلہ پیدا کررہے ہیں، اپوزیشن اپنی موت آپ مرنے جارہی ہے، یہ ہمیں کیا گھر بھیجیں گے، یہ فیٹیف کے اصلی مجرم ہیں، ن لیگ کا نسلہ ٹاور اور پی پی کی تجوری ہائٹس گرچکی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کو ہماری فورسز نے جاں فشانی کے ساتھ ناکام بنایا، پاک فوج نے 72 گھنٹوں میں 20 دہشت گرد مارے، ہمارے 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے، بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے اور بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتا، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ کے دروازے بند نہیں کئے تاہم ان سے مذاکرات کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا، قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان کے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، جو پاک فوج کے خلاف اسلحہ اٹھائے اسے معاف نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کی عظیم فوج دہشت گردوں کو سبق سکھا رہی ہے، افغان طالبان کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں اور رہیں گے، اس حوالے سے وزیرخارجہ بہتر بتا سکتے ہیں، بہرحال پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان میں امن ہو جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمار ا تعلق جان اور دل سے عزیز ہے، کل سعودی عرب کے وزیر داخلہ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، سعودیہ میں ہمارے قیدیوں کی بازیابی کے حوالے سے بات کریں گے، ہم مختلف ملکوں کے ساتھ رابطے میں، جہاں ہمارے قیدی ہیں ان کو واپس لائیں گے، قطر، بحرین، کویت سے بھی رابطے میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ،وزیراعظم چین کے دورے پر ہیں،فواد چوہدری دورے سے متعلق تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…