بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

شہباز شریف اور بلاول زرداری ’’تیرا غم میرا غم ایک جیسا صنم‘‘ کی زندہ مثال ہیں،فیاض الحسن چوہان

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ دونوں رہنما ’’تیرا غم میرا غم ایک جیسا صنم، ہم دونوں کی ایک کہانی‘‘کی زندہ مثال ہیں۔ انکا غم اقتدار

سے دوری اور انکی کہانی کرپشن کی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا سب جانتے ہیں کہ اپوزیشن کا اتحاد ریت کی دیوار سے زیادہ کمزور ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے خلاف سازش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، اور اپوزیشن جماعتوں کی ملاقاتیں بھی شاید ایک دوسرے کی جاسوسی کرنے کا ایک بہانہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی روز افزوں ترقی نے غیر متحدہ اپوزیشن کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ساڑھے تین سال ہو گئے، اپوزیشن حکومت کے خلاف آپس میں صلاح مشورے کرنے سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ آئندہ بھی اپوزیشن باتیں ملاقاتیں، حکومت عوامی خدمت کرتی رہے گی۔ وزیرِ جیل خانہ جات نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔ کشمیر کاز کو دانستہ نقصان پہنچانے والی ن لیگ کو حکومت پر تنقید زیب نہیں دیتی۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…