انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ہاں اسرائیل سے درآمد کردہ قدرتی گیس استعمال کر سکتا ہے اوراسرائیل کے ساتھ مل کر اسرائیلی گیس یورپ بھی پہنچا سکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ایردوآن نے ایک بیان میں کہاکہ ترکی اور اسرائیل اسرائیلی قدرتی گیس یورپ پہنچانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے میں اس ممکنہ تعاون پر اگلے ماہ ہونے والے دوطرفہ مذاکرات میں بات کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیلی قدرتی گیس کو اپنے ملک میں استعمال کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ ہم ایسی مشترکہ کوشش کا حصہ بھی بن سکتے ہیں جس کا مقصد اسرائیل سے برآمد کردہ قدرتی گیس کو یورپ تک پہنچانا ہو۔