ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چاروں شانے چِت کر دیا

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا۔ شان مسعود نے 35 رنز بنائے اور وہ شعیب ملک کی گیند پر راتھرفورڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، صہیب مقصود نے 25 رنز بنائے اور وہ عثمان قادر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن محمد رضوان 82 رنز بنانے کے بعد سلمان ارشاد کی گیند پر محمود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ٹم ڈیوڈ نے شاندار 51 رنز اور خوشدل شاہ نے 21 رنز بنائے اور وہ دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک، عثمان قادر اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں ملتان سلطانز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیتنے کے لئے 223 رنز کا ہدف دیا۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کے آغاز کے لئے حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل آئے، کامران اکمل کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 10 رنز پر آؤٹ ہو گئے، ان کا کیچ شاہ نواز دھانی کی گیند پر خوشدل شاہ نے لیا، حیدر علی نے 24 رنز بنائے اور وہ شاہ نواز دھانی کا شکار بنے ان کا کیچ محمد رضوان نے کیا، شعیب ملک نے 11 رنز بنائے اور وہ عمران طاہر کی گیند پر ڈیوڈ کو کیچ تھما بیٹھے۔ حضرت اللہ زازئی نے 43 رنز بنائے اور وہ عمران طاہر کی گیند پر صہیب مقصود کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، راتھرفورڈ نے دو رنز بنائے اور وہ بھی عمران طاہر کا شکار بنے، وہاب ریاض نے 2 رنز بنائے اور انہیں عباس آفریدی نے آؤٹ کیا، عثمان قادر نے 12 رنز بنائے اور وہ شاہنواز دھانی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، محمد عمر نے 3 رنز بنائے اور وہ مزربانی کی گیند پر محمد رضوان کے

ہاتھوں آؤٹ ہوئے، بین کٹنگ 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی اور بلیسنگ مظہربانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ اس طرح ملتان سلطانز نے یہ میچ 57 رنز سے جیت لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…