منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم کی چینی ہم منصب لی کی کیانگ سے ملاقات،انتہائی اہم معاملات پر اتفاق

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)پاکستان اور چین نے باہمی معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق اور کثیر جہتی سٹرٹیجک تعاون پر مبنی تعلقات اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کیلئے پاک چین کمیونٹی کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے چین اور پاکستان کے علاقائی روابط اور افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے

فروغ کیلئے مل کر کام کرنے اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے کشمیری عوام کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔ وہ ہفتہ کو یہاں چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان جذبہ خیرسگالی، گہرے باہمی اعتماد اور مفاہمت پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی و تجارتی تعلقات، سی پیک پر پیشرفت اور اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے پاک۔چین سدا بہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مرکزیت کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی مفاد کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم کو بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات دونوں ممالک کے بنیادی مفادات اور خطہ میں امن و استحکام کے ستون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ سال سفارتی تعلقات کے 70 سال کے موقع پر تقریبات سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو نئی جہت ملی ہے۔

وزیراعظم نے کورونا وبا کے دوران پاکستان کی مدد و تعاون اور ویکسین کی بروقت فراہمی پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے پاکستان کے انفراسٹرکچر، توانائی، سماجی و معاشی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے حوالہ سے تبدیلی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی طور پر طے

شدہ صنعتی، تجارتی، صحت، ڈیجیٹل اور گرین کوریڈورز کے ذریعے سی پیک کی معیاری ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز اور سپیشل ٹیکنالوجی زونز میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے پالیسی اصول اور تعاون اور پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ،

منصوبوں اور اداروں سے متعلق کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے علاقائی سلامتی سے متعلق گفتگو کے دوران بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کو اجاگر کیا اور کشمیری عوام کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں

نے چین اور پاکستان کے علاقائی روابط اور افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور کثیر جہتی سٹرٹیجک تعاون پر مبنی تعلقات اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کیلئے پاک۔چین کمیونٹی کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…