کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ نے پشاور زلمی کیلئے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا۔ شان مسعود نے 35 رنز بنائے اور وہ شعیب ملک کی گیند پر راتھرفورڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، صہیب مقصود نے 25 رنز بنائے اور وہ عثمان قادر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن محمد رضوان 82 رنز بنانے کے بعد سلمان ارشاد کی گیند پر محمود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ٹم ڈیوڈ نے شاندار 51 رنز اور خوشدل شاہ نے 21 رنز بنائے اور وہ دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک، عثمان قادر اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں ملتان سلطانز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیتنے کے لئے 223 رنز کا ہدف دیا۔