جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان عوام پر رحم کریں اور عوام کو گھبرانے کی اجازت دیدیں، مانی اور حرامانی بھی مہنگائی سے پریشان ہو کر بول پڑے

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکار و میزبان سلمان ثاقب عرف مانی نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اداکاری کی کوئین قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اداکار مانی اور ان کی بیوی حرا نے شرکت کی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حرا نے کہا مانی خوش قسمت ہے کہ اسے میرے جیسی بیوی ملی۔

میزبان نے حرا سے پوچھا کیا مہوش حیات کے بعد اب آپ کو تمغہ امتیاز ملنا چاہئے؟ جس پر حرا نے کہ ا نہیں انڈسٹری میں اور بہت سی اداکارائیں ہیں جو تمغہ امتیاز کی حقدار ہیں۔ اس موقع پر ان کے شوہر مانی نے کہا کہ اس بار تمغہ امتیاز ماہرہ خان کو ملنا چاہئے۔اداکارہ حرا نے مصطفی کمال کی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے بارے میں کہا کہ مانی کرے نا کرے لیکن میں پی ایس پی ضرور جوائن کرلوں گی۔مانی نے وزیراعظم کے بارے میں کہا کہ عمران خان عوام پر رحم کریں اور عوام کو گھبرانے کی اجازت دے دیں کیونکہ اب تو پانی سر کے اوپر سے گزر گیا ہے۔ جب میزبان نے مانی سے پوچھا کہ عمران خان نے یوٹرن لینے کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ تو مانی نے کہا ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آنا چاہئے۔ مانی نے اپنی بیوی حرا کو خود سے بہتر آرٹسٹ قرار دیا۔ میزبان نے مانی سے سوال پوچھا کیا آپ سمجھتے ہیں مہوش حیات اور ماہرہ خان اداکاری میں حرا سے بہت پیچھے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں مانی نے کہا نہیں ایسا بالکل نہیں ہے۔ ماہرہ اور مہوش حرا سے بہت آگے ہیں دونوں بہت بڑی اسٹارز ہیں، دونوں اداکاری کوئین ہیں۔ میرے خیال میں دونوں کو اداکاری کا انسٹیٹیوٹ کھولنا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…