بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ماں نے تین سالہ بیٹی کو ریچھ کی کچھار میں پھینک دیا

datetime 5  فروری‬‮  2022 |

تاشقند (این این آئی)چڑیا گھر میں ایک خاتون نے اچانک اپنی تین سالہ بیٹی کو بھورے ریچھ کی کچھار میں پھینک دیا۔یہ واقعہ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے ایک چڑیا گھر میں پیش آیا۔ خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم اسے حراست میں لے لیا گیا۔اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ اوپر موجود لوگ ریچھ کو دیکھ رہے ہیں،ریچھ 16 فٹ نیچے اپنی کچھار میں گشت کر رہا ہے۔اس دوران ایک خاتون اپنی تین سالہ بیٹی کو اچانک نیچے پھینک دیتی ہے جس پر آس پاس موجود لوگ گھبرا جاتے ہیں،چڑیا گھر کا عملہ فوری طور پر بچی کو بچانے کیلئے ریچھ کے پنجرے کے اندر داخل ہوتا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بچی کو اپنی کچھار میں گرتا دیکھ کر ریچھ بھی اس کی جانب لپکتا ہے اور کچھ دیر بچی کو سونگھتا ہے اور پھر منہ پھیر کر دوسری طرف چلا جاتا ہے۔اس موقع پر عملے کے 5 ارکان ریچھ کو بہلا کر ایک کمرے کی جانب لے جاتے ہیں اور ایک اہلکار فوری طور پر بچی کو اٹھاکر نکل جاتا ہے۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ریچھ کا نام زو زو ہے اور اس نے بچی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، یہ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ آس پاس موجود لوگوں کو خاتون کو روکنے کا موقع ہی نہ ملا۔چڑیا گھر کے ترجمان کے مطابق خاتون نے ایسا کیوں کہ اس کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے البتہ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان پر اقدام قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا جس میں 15 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔اطلاعات کے مطابق بچی ہسپتال میں ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے البتہ اونچائی سے گرنے کی وجہ سے اس کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے۔ ڈاکٹرز اس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…