جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

آزادی کی جدوجہد ناکام ہتھکنڈوں سے نہیں دبائی جا سکتی، مکار دشمن مایوسی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے،کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہاہے کہ مکار دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے مایوسی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے قائدِ اعظم ریزیڈینسی زیارت میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہا کہ قائدِ اعظم نے اخوت اور اتحاد کا پیغام دیا، وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا اور وہاں کے لوگوں کو حق ملے گا۔کمانڈر 12 کور نے کہا کہ دشمن کشمیر کی تکلیف کا اظہار بلوچستان میں کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حالات اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں، بس حالات کا دھارا دیکھنے کی ضروت ہوتی ہے۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمود یوسف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 ہزار کشمیری ماورائے عدالت قتل ہو چکے ہیں، بھارت نے 500 کشمیری رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد ناکام ہتھکنڈوں سے نہیں دبائی جا سکتی، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیر کی شہ رگ کو ظالم بھاتی فوج سے محفوظ بنائیں گے۔بلوچستان کے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کا مقصد ہے ہم ان کے ساتھ ہیں، کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے، انہیں حقِ خود ارادیت نہیں دیا جا رہا۔صوبائی وزیر حاجی نور محمددمڑ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبا رہا ہے، پاکستانی عوام کشمیر کے ساتھ ہیں، جلد کشمیر بنے گا پاکستان۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…