لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صد رشہباز شریف کے ظہرانے میں شرکت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے موبائل فون سے آصف علی زرداری کی اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف سے بات کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔ بتایا گیا ہے کہ رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔