کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے کیا، فخر زمان نے 38 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر مبصر خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے 44 رنز بنائے اور وہ شاداب خان کا شکار بنے، کامران غلام نے ایک رنز بنایا
اور وہ مبصر خان کی گیند پر منرو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ صرف 5 رنز بنا سکے اور انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا، فل سالٹ دو رنز بنا سکے وہ شاداب خان کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہری بروک نے 37 رنز بنائے اور وہ وقاص مقصود کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے نے 20 رنز بنائے اور وہ وقاص مقصود کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی نے 4 رنز بنائے اور وہ بھی وقاص مقصود کا شکار بنے ان کا کیچ اعظم خان نے کیا، راشد خان ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے 15 رنز بنائے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں لاہور قلندرز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لئے 175 رنز کا ٹارگٹ دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے کیا، پال اسٹرلنگ نے 14 رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ایلکس ہیلز نے 11 رنز بنائے اور وہ شاہین آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کولن منرو نے 60 رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر زمان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان نے 52 رنز بنائے اور وہ راشد خان کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نے 14 رنز بنائے اور وہ زمان خان کی گیند پر ویزے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس طرح مقررہ بیس اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکا، لاہور قلندرز نے یہ میچ 8 رنز سے جیت لیا۔