پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی کیساتھ بڑھتی سیاسی قربتیں ،(ن) لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پہلی میڈیکل رپورٹ حکومت نے بنائی جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ہم نے کبھی نہیں کہا نواز شریف چلنے پھرنے سے قاصر ہیں، اگر نواز شریف نے ٹھان لی کہ انہیں واپس آنا ہے تو وہ واپس آئیں گے،شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو دعوت دی تھی

جو انہوں نے قبول کرلی، سیاست میں دوریاں بھی آتی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی قربتیں بڑھیں۔ہفتہ کوکراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کراچی آیا ہوں، کشمیریوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، 74 برس سے بھارت کی جرات نہیں تھی کہ وہ کشمیر کو اپنی ریاست ڈکلیئر کرتا لیکن اس حکومت میں ایسا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے پارلیمان کے اندر اور باہر ن لیگ نے فعال کردار ادا کیا، نواز شریف جب وزیر اعظم تھے تو انہوں نے پوری دنیا کو بتایا کہ بھارت کس طرح نہتے کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں اس حکومت نے کوئی میگا پروجیکٹ نہیں دیا، صرف مسلم لیگ ن کے دور میں بجلی کے پروجیکٹس بنے، اس ملک میں موٹر وے صرف مسلم لیگ ن کے دور میں بنی، کراچی کی گرین لائن کو خود نواز شریف دیکھ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن سب سے اہم ہے، نواز

شریف کے دور میں ایک ہی میز پر سب بیٹھتے تھے لوگ کہتے تھے کراچی میں امن قائم نہیں ہوگا لیکن اللہ تعالی کا شکر ہے کہ یہ کام ہم سے کروایا، نواز شریف نے کراچی میں آکر بیٹھ کر امن قائم کیا، چورچور کے نعرے سے امن قائم نہیں ہوتا جب کہ موجودہ حکومت نے لاہور کا امن بھی خراب کردیا۔عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ اب پرانا ہیلتھ کارڈ لے کر

گھوم رہے ہیں، یہ بھی نواز شریف کے دور کی اسکیم تھی، پی ٹی آئی والے رنگ بازی کرتے ہیں، موجودہ حکومت نے عوام کو بڑے سبز باغ دکھائے تھے لیکن اب کبھی ایک بہانہ کرتے ہیں کبھی دوسرا بہانا کرتے ہیں اور اب انہوں نے کسان کو کھاد سے محروم کردیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…