بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

صرف 30 ڈالر میں خریدی گئی تصویر ایک کروڑ ڈالر کی نکلی

datetime 5  فروری‬‮  2022 |

لندن(این این آئی)پرانی اشیا کی سیل سے خریدی جانے والی 30 ڈالر کی پینٹنگ کئی سو برس قبل کا شاندار شاہکار ثابت ہوئی اور ماہرین نے اس کی کم سے کم قیمت ایک کروڑ ڈالرتجویز کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں واقع نوادرات کے مشہور نیلام گھر اے جی نیوز گیلری نے بتایاکہ یہ پینٹںگ 2017 میں یارڈ سیل سے خریدی گئی تھی جس میں لوگ اتوار کو گھر کے باہر اپنی

پرانی اشیا فروخت کرتے ہیں۔ یہ تصویر درحقیقت نشا الثانیہ کے مشہور مصور البریخت دیورر نے بنائی تھی ۔ البریخت ایک مشہور تاریخی فنکار تھا جس کا انتقال 1528 میں ہوا تھا۔اس ڈرائنگ کا موضوع دی ورجن اینڈ چائلڈ تھا۔ اگرچہ البریخت کے سارے شاہکار دریافت ہوچکے ہیں لیکن یہ اہم تصویر ماہرین سے اوجھل تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ایک نایاب تصویر قرار دیا گیا ۔گیلری سے وابستہ قدیم شاہکاروں کے ماہر کلیفرڈ شورر کے مطابق یہ تصویر 1503 میں مکمل کی گئی تھی۔ آخر میں یہ کتابوں کی دکان کے ایک مالک تک پہنچی اور اس کے بعد سے اب آرٹ گیلری کے پاس ہے۔ تاہم اس کی تصدیق کے لیے بہت محنت کی گئی ہے کیونکہ ایسے کئی دعوے پہلے بھی جعلی ثابت ہوتے رہے ہیں۔لیکن کلیفرڈ نے مسلسل تین سال تک 17 پروازوں سے بین الاقوامی سفر کیا اور دنیا کے چوٹی کے ماہرین سے اس پینٹنگ پر گفتگو کی اور سب نے اس کی تصدیق کی۔ لندن میوزیم میں ماہرین نے ایک پینل نے سرجوڑ کر اس پر غور کیا جن میں البریخت کی زندگی پر مقالے لکھنے والے ماہرین بھی شامل تھے۔تمام ماہرین نے اس کی ممکنہ قیمت کم سے کم ایک کروڑ ڈالر بتائی ہے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…