ریاض (این این آئی)سعودی ایوی ایشن نے پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔میڈیارپورٹس سعودی ایوی ایشن نے سعودی عرب آمد کے لیے ویکسینیشن اور منفی پی سی آر یا ریپڈ ٹیسٹ لازمی قراردیا ۔نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق ٹیسٹ سعودی عرب روانگی کے وقت سے 48 گھنٹے کے اندر کیا گیا ہو۔ایوی ایشن ہدایت نامے کے مطابق 8 سال سے کم عمر کے بچے
ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی پابندی سے مستثنی قرار دیے گئے ہیں۔نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق سعودی عرب سے روانگی کے خواہشمند سعودی مسافروں کے لئے بوسٹر ویکسینیش لازمی قرار دی گئی ہے۔ایوی ایشن ہدایت نامے کے مطابق ایئرلائنز کو بوسٹر ڈوز ویکسینیشن کے 3 ماہ بعد کرانے والے سعودی شہریوں کو لیجانے کی اجازت ہے۔حکام کے مطابق نئی سفری پابندیوں کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہوگا، احکامات کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائے گی۔