اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ٹارگٹ دے دیا

datetime 4  فروری‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل

نے کیا۔ حضرت اللہ زازئی نے 27 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور وہ عمید آصف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کامران اکمل نے 21 رنز بنائے اور وہ عمید آصف کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، پشاور زلمی کی تیسری وکٹ حیدر علی کی گری، انہوں نے 16 رنز بنائے اور عامر یامین کی گیند پر گریگوری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک اور بین ڈکٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن بین ڈکٹ 24 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شعیب ملک 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، راتھرفورڈ نے 9 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے، کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی نے چار وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیتنے کے لئے 174 کا ٹارگٹ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…