لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران (نعیم میر گروپ)نے حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔صدر انجمن تاجران اورریگا سنٹر
کامران سلیم اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے گلبرگ گورومانگٹ روڈ پر مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم میر نے کہا کہ کہ اپوزیشن پارٹیاں تقسیم ہیں،حکومت اس سے فائدہ اٹھا رہی ہے،اپوزیشن خود احتجاج نہیں کرسکتی تو تاجروں کا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل کا فائدے کی بجائے نقصان ہوا،ٹیکس بڑھنے کی بجائے کم ہوا۔مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے منی بجٹ کے ذریعے تاجروں اور عوام پر ٹیکسز لگادئیے،انجمن تاجران حکومت کیخلاف 17 فروری کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج کرنے جارہی ہے۔