اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

22 اشیاء مہنگی ہو گئیں،ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

datetime 4  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ،ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جس کے بعدمہنگائی کی ہفتہ وار شرح 19.53 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے

اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ہفتے میں 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قمیتوں میں استحکام رہا۔سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 21.46 فیصد پر پہنچ گئی۔ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسط 70 روپے 94 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ٹماٹر کی اوسط قیمت 149 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی۔زندہ مرغی اوسط 19 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔زندہ مرغی کی اوسط قیمت 203 روپے 39 پیسے فی کلو ہوگئی۔ایک ہفتے میں لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔سرسوں کا تیل 9 روپے 19 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا۔حالیہ ہفتے دودھ, دہی, مٹن اور بیف مہنگے ہوئے۔ دال مسور,دال چنا,کیلے اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…