منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

کشمیریوں نے اپنا خون دے کر تحریک کو زندہ رکھا،کشمیر کا مضبوط مقدمہ ہم نے ہارا ہے، جاوید ہاشمی

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنا خون دے کر تحریک کو زندہ رکھا،کشمیر کا مضبوط مقدمہ ہم نے ہارا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل ملتان کے زیر اہتمام آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا دفتر جماعت اسلامی کلمہ چوک میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سابق وفاقی وزیر مذہبی

امور سیدحامد سعید کاظمی نے کہا کہ کشمیر کا کوئی ایسا گھر نہیں جہاں شہادت نہ ہوئی ہوکشمیریوں کا جذبہ آج بھی جوان ہے، کشمیریوں کی آواز کا گلا وہاں ہی گھونٹے کی کوشش کی عالم اسلام کو چاہیے تھا اپنی اقوام متحدہ خود علیحدہ بناتے ہم مسلمانوں کو اپنا علیحدہ راستہ اختیار کرنا چاہیے ،کانفرنس میں صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب آصف محمود اخوانی،جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مگر افسوس کہ یہ شہ رگ بھارتی تسلط اور جبر کی نظر ہے پاکستان کے حکمران شہ رگ کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں ۔سابق صدر ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن حافظ اللہ دتہ کاشف ،امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب رائو محمد ظفر، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں، سابق ایم پی اے بابو نفیس انصاری ،ناظم اعلی مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب علامہ فاروق خان سعیدی، ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پروفیسر علی اصغر سلیمی،مولانا اسرار الحق مجاہد ،رہنما مجلس احرار السلام عرفان الحق حقانی ،متحدہ جمعیت اہلحدیت کے رہنما خالد فاروقی ،رہنما شیعہ علماء کونسل سید مجاہد عباس گردیزی،بشارت قریشی،عقیل انصاری ، شیخ اسرار حسین صدیقی، ودیگر علماء کرام شریک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…