اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نہیں بلکہ ڈاکٹر شال کی اوپینن ہے،ایک امریکن ڈاکٹر جو برطانیہ میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہے وہ کیسے ایسی رپورٹ جاری کرسکتا
ہے۔ جمعرات کومیڈیا سے گفتگو کے دوران نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایک امریکن ڈاکٹر جو برطانیہ میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہے وہ کیسے ایسی رپورٹ جاری کرسکتا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ایک امریکی ڈاکٹر کیسے برطانیہ میں پریکٹس کر سکتا ہے؟وزیر مملکت نے کہا کہ کیا نواز شریف یہ رپورٹ برطانیہ میں جمع کروا سکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نینواز شریف کوکہا کہ آپ نے چہل قدمی کرنی ہے اور وہ وہاں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف پانچ گھنٹے کا سفر کرسکتے ہیں۔تو ائیرایمبولینس پر پاکستان بھی آجائیںـ فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف یا پیسہ واپس کردیں یا جیل جائیں۔