اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو تگڑا ٹارگٹ دے دیا

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیتنے کے لئے ٹارگٹ دے دیا، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے کیا۔

لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 94 کے مجموعی سکور پر گری جب عبداللہ شفیق عثمان قادر کی گیند پر حضرت اللہ زازئی کو کیچ تھما بیٹھے انہوں نے 31 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کا مجموعی سکور جب 114 پر پہنچا تو حسین طلعت کی گیند پر کٹنگ کے ہاتھوں فخر زمان کیچ آؤٹ ہو گئے انہوں نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 38 گیندوں پر 66 رنز بنائے ان کی اس اننگز میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ 159 کے مجموعی سکور پر گری، کامران غلام 30 رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے بغیر کوئی رنز بنائے سلمان کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ اور راشد خان نے شاندار بیٹنگ کی، محمد حفیظ نے 19 گیندوں پر 37 رنز بنائے اور راشد خان نے 8 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیتنے کے لئے 200 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…