اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بخار اور کورونا کی ادویات مارکیٹ سے غائب مریضوں کو جان کے لالے پڑگئے

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)لاہورسمیت پنجاب بھر میں کورونا وبا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرتے ہی میڈیکل اسٹورز پر بخار کی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔عام بخار اور کورونا سے بچاؤ کی دوا بھی مارکیٹ سے غائب ہے جس کے نتیجے میں پریشان حال مریضوں اور ان کے لواحقین کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے

ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بخار کی دوا کی کوئی قلت نہیں ہے، صوبے میں اس وقت مجموعی طور پر 6 کروڑ 86 لاکھ گولیوں کا اسٹاک موجود ہے۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کی کورونا کی شدت میں بخار کی گولی نایاب ہونے اور بلیک میں فروخت ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کرونا کی شدید لہر کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے ۔سیاسی بلیک مارکیٹنگ سے آنے والی حکومت میں بخار کی گولی سے ایل ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی کالا بازاری جاری ہے ۔عوام کیلئے روزگار غائب، مریض کیلئے دوائی غائب ، کسان کے لئے کھاد غائب شرم آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ آٹا غائب، چینی غائب، یوریا اور ڈیپ غائب، اور اب کورونا کی شدت میں بخار کی گولی غائب،عمران صاحب نے ملک سے گیس

غائب کردی اور اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں،عمران صاحب نے بجلی غائب کر دی اور مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں ،اصل میں تو حکومت کو فارغ ہونا چاہئے جس نے عوام کی خوشحالی، روزگار ، کاروبار سب کچھ غائب کر دیا ہے۔چینی ، آٹا ، گیس ، بجلی ، دوائی ، کھاد عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…