اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

تاحیات نااہلی کیس میں فریق نہیں، جہانگیرترین حقائق سامنے لے آئے

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کیس میں فریق نہیں ہوں‘ بار کونسل نے کیس دائر کرتے وقت کوئی مشورہ نہیں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کیس سپریم کورٹ میں بار کونسل نے دائر کیا ہے، میرا اس

سے کوئی تعلق نہیں ہے، وکلاء کے خیال میں تاحیات نااہلی انصاف پر مبنی نہیں ہے، کیس میں اپیل کا موقع نہیں دیاگیا لیکن سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر کردہ نا اہلی کیس میں فریق نہیں ہوں، سپریم کورٹ بارکونسل نے مجھ سے کوئی مشورہ نہیں کیا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور معروف سیاستدان جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست صدر سرپم کورٹ بار احسن بھون کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ تاحیات نااہلی کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184 شق 3 کے تحت سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ کے امور انجام نہیں دے سکتی، آرٹیکل 184 شق 3 کے تحت عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے کے اطلاق کے پیرا میٹرز طے کیے، درخواست میں استدعا کی گئی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چینلج ہو صرف اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…