پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

جب ہم بطور کھلاڑی میدان میں اترتے ہیں تو ہم مختلف حربے اپناتے ہیں، واپس آتے ہیں تو فیملی کی طرح ہوتے ہیں ، محمد رضوان

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے میچ کے دوران اور میچ کے بعد حریف ٹیم کے کھلاڑیوں سے تعلقات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جب ہم بطور کھلاڑی میدان میں اترتے ہیں تو ہم مختلف حربے اپناتے ہیں، واپس آتے ہیں تو فیملی کی طرح ہوتے ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران گفتگو

رضوان نے میچ میں اپنائی جانے والی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم بطور کھلاڑی میدان میں اترتے ہیں تو ہم مختلف حربے اپناتے ہیں، جیسے مخالف کو گھورنا، حریف کھلاڑی پر جملے کسنا ، پرجوش انداز میں خوش ہونا لیکن جب ہم کھیل کے بعد واپس آتے ہیں تو ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہوتے ہیں۔رضوان نے کہا کہ ہم آسٹریلیا اور بھارت جیسی مختلف ٹیموں کے حوالے سے مختلف احساسات اور جذبات رکھتے ہیں لیکن میدان میں ہم انھیں صرف شکست دینے کا عزم رکھ کر اترتے ہیں، اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہوتا لیکن میدان سے باہر ہم ایک دوسرے کا احترام اور عزت ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے دل میں محبت بھی رکھتے ہیں۔رضوان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوستی کے باوجود کھلاڑی کا مقصد میدان میں صرف کھیل جیتنا ہوتا ہے، دوستی کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ ہم حریف کھلاڑی کیلئے رنز بنانا آسان کر دیں، میدان میں ہمارا مقصد صرف اور صرف جیت ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ مختلف میچز کے بعد حریف کھلاڑیوں کو بھی( پاکستانی کھلاڑیوں کو دھونی اور ویرات کوہلی سے بات چیت) گفتگو کرتے دیکھا گیا ہے، یہ اسی ذہنیت کے تحت کی جاتی ہے کیوں کہ میچ کے بعد ہم سب ایک خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…