پی ایس ایل 7، کراچی کنگز نے سلطانز کو ٹارگٹ دے دیا

27  جنوری‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا،

شرجیل خان نے 31 گیندوں پر 43 رنز بنائے اور عمران طاہر کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، بابر اعظم صرف 23 رنز بنا سکے، جوئے کلارک نے 26 رنز بنائے، محمد نبی نے 10 رنز بنائے اور وہ عمران طاہر کے گیند پر انہیں ہی کیچ تھما بیٹھے۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کے لئے 125 رنز کا ہدف دے دیا، کراچی کنگز پانچ وکٹ کے نقصان پر مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔لیگ میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف 8 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچ کھیلے جائیں اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے لیگ کا آغاز ہوا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں لیگ کیساتویں ایڈیشن کے پہلے میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے آغاز پر 1950 کی دہائی سے لے کر 2022 تک پاکستان کرکٹ کی 70سالہ تاریخ پر مختصر نظر ڈالی گئی

جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے خود تفصیلات بیان کیں اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔فضل محمود کی اوول میں تاریخ ساز کارکردگی سے لے کر ویسٹ انڈیز میں حنیف محمد کی سنچری اور جاوید میانداد کے شارجہ میں چھکے تک تمام عظیم کھلاڑیوں کو اس ویڈیو میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈاکیومینٹری میں

1992 میں عمران خان کی زیر قیادت قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں فتح، 2009 کے ورلڈ ٹی20 میں چمپئن سے لے کر 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرنے کے یادگار واقعات بھی قید کیے گئے۔اس کے بعد نیشنل اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا جبکہ عالمی شہرت یافتہ پیراشوٹ ایتھلیٹس فلورینٹ ڈریگیئر، پال اشٹائنر اور اسٹیفن میولر نے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔تقریب میں شائقین کا جوش و خروش

اس وقت عروج پر پہنچ گیا جب سپراسٹار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگاتے ہوئے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ پیش کیا۔اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین رمیز راجا کے ہمراہ خصوصی ویڈیو میں لیگ کے افتتاح کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی ور عوام کو تفریح فراہم کرے گی۔وزیر اعظم کی جانب سے لیگ کے افتتاح کے بعد آنکھوں کو خیرہ کردینے والی آتش بازی کے مظاہرے سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…