پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہزاد اکبر کے بعد حکومت میں شامل مزید 2بڑی شخصیات کی بھی عنقریب چھٹی ، عمران خا ن نے استعفے مانگ لئے

datetime 25  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے بعد دو اور استعفے بھی تیار ہیں جن میں ایک وزیر بھی شامل ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک شخص کو تو وزیراعظم عمران خان خود نکالنا چاہتے ہیں جب کہ دوسرے کی کرپشن کا کچا چٹھا وزیراعظم صاحب کی

میز تک پہنچا ہے جس کو دیکھ کر وہ خود سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ اپوزیشن کی کرپشن بے نقاب کرنے کے دعوے کرنے والی حکومت میں بھی لوگ ہیں جن کا کرپشن کا بہت بڑا ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا اس بارے میں حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ وہ استعفے دیں گے یا نہیں بہرحال وزیراعظم کی جانب سے استعفے مانگ لیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیے جانے کی تصدیق کی۔شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے اور امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے البتہ ان کے مشیر برائے داخلہ کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں۔ذرائع کے مطابق 18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں شیخ رشید نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انہیں دو ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا اشارہ دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کو خود سے استعفیٰ دے کر جانے کا کہا گیا بصورت دیگر وزیراعظم انہیں برطرف کرسکتے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…