اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گوگل میپس پر سٹریٹ ویو کے ذریعے صارف نے چین کے تبت کے جنوبی علاقے کو چھپانے کا حوالے سے حیران کن دعویٰ کر دیا ۔ صارف کا کہنا ہے کہ چین اس علاقے کو چھپا رہی ہے یہ علاقہ گوگل میپس میں بھی نہیں ظاہر نہیں ہو رہا ہے ۔ انگلش اخبار کی رپورٹ کے مطابق صارف کی جانب سے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ’’Reddit‘‘پرسوال داغ دیا کہ چینی
حکومت تبت کے اس علاقے کو دنیا سے چھپانے رہی ہے ۔ صارف نے اس علاقے کو دیکھا اور اس کا سکرین شاٹ پوسٹ کر کے لکھا کہ کوارڈینیس 30.846054اور 81.668028میں موسم آج صاف ہے لیکن سٹریٹ ویو میں یہ علاقہ ظاہر نہیں ہو رہا ایسا لگتا ہے کہ چینی حکومت اسے باقی دنیا سے چھپا رہی ہے ۔