جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈی آئی جی عبداللہ شیخ نے پڑوسی کو مکا جڑ دیا، لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 24  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی آئی جی کراچی عبد اللہ شیخ کی پڑوسی کیساتھ لڑائی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن کے اپارٹمنٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

لڑائی کے فریق شہری نے ڈی آئی جی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف کا رروائی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے خود کا ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کے نام سے تعارف کرایا اور جھگڑے کے دوران مکا بھی مارا۔شہری کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی عبداللہ شیخ اور ان کے گارڈز نے میری بہن کیساتھ بدتمیزی کی اور زیورات بھی چھین لیے ہیں ۔ شہری نے ڈی آئی جی پر نشے میں ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے ۔ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس وردی پہنے پولیس افسر کی جانب سے موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی جبکہ مذکورہ ویڈیو میں شہری پر تشدد کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ دوسری جانب پولیس ترجمان نے کہا ہےکہ شہری کی درخواست پر ڈی آئی جی جنوبی تحقیقاتی افسر مقرر کردیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…