پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست پربھارتی شائقین کو شامی پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی ، محمد رضوان

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست پر بھارتی شائقین کو شامی پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی ۔ ایک انٹرویو میں محمد شامی پر تنقید کے سوال پر رضوان نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک ہماری ایک فیملی ہے، میدان میں ہماری جنگ الگ ہے،

میچ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے بھارتی شائقین کو شامی پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی، فاسٹ بولر کو عزت دینی چاہیے تھے۔آسٹریلیا سے میچ میں شکست پر محمد رضوان نے کہا کہ جتنی بھارت سے میچ جیتنے کی خوشی تھی سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہار کا اتنا ہی دکھ ہوا، میتھیو ویڈ نے بہت اچھی بیٹنگ کی، وارنر کو بھی کینگروز کی جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ کسی بھی ٹائم پر نہیں لگ رہا تھا کہ میچ ہمارے ہاتھ سے نکل رہا ہے، ہم وکٹیں بھی لے رہے تھے، جیسی ہماری بولنگ تھی ہم سمجھ رہے تھے آسٹریلیا کو ہرادیں گے تاہم اس کے برعکس ہوا، ہم صرف محنت کرتے ہیں کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔میزبان نے پوچھا کہ شادی کے تیسرے دن ہی کرکٹ کھیلنے چلے گئے یہ کہاں ہوتا ہے؟ اس پر رضوان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں تو شادی کے اگلے روز ہی کرکٹ کھیلنے چلا گیا تھا۔رضوان نے بتایا کہ شادی میں یاسر شاہ اور باسط بھائی بھی آئے تھے، باسط بھائی نے کہا کہ کل فرسٹ کلاس کا بہت اہم میچ ہے، ہم جیت جائیں گے تو اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرجائیں گے، انہوں نے کہا کہ کٹ بیگ دے دو اور صبح میچ کیلئے آجانا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے شادی ہال میں ہی یاسر شاہ کو کٹ بیگ دے دیا، صبح جب میں جانے لگا توگھر میں موجود مہمانوں نے پوچھا کہ کدھر جارہے ہو میں نے کہا کہ میچ ہے اسلام آباد جارہا ہوں، محرم کے دن تھے راستے بند تھے بڑی مشکل سے گراؤنڈ پہنچا اور میچ کھیلا، پھر گھر آیا اور تین دن بعد دوبارہ چلا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…