تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاعات میں دعوی کیا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے حال ہی میں ایک سینیئر اسرائیلی ماہر امراض قلب کی خدمات استعمال کی ہیں
جو دل کے ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ زیر بحث ڈاکٹر پروفیسر یتزاک شاپیرا ہیں جو تل ابیب میں سورسکی میڈیکل سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور اسپتال میں میڈیکل ٹور ازم کے نگران ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شاپیرا ایک ماہر امراض قلب ہیں جو متعدد عالمی رہ نماں کو طبی مسائل اور علاج کے بارے میں مشورہ دیتے رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اگر ایردوآن کی ترکی میں اسرائیلی ڈاکٹر سے ملاقات ہو تو یہ حیرت کی بات نہیں ہو گی۔دوسری جانب اسپتال اور اسرائیلی ڈاکٹر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔