منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

تارکین وطن کی مدد اور منی لانڈرنگ کا الزام ٗ فرانس میں11پاکستانی گرفتار

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس کے دارالحکومت پیرس اور اس کے گرد و نواح سے 11 پاکستانی نژاد کو گرفتار کیا گیا پے۔روزنامہ جنگ میں رضا چوہدری کی خبر کے مطابق فرانسیسی اخبار کا کہنا ہے ان پر

فرانس میں کام کے لیے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی مدد، دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ کا بھی شبہ ہے۔ملزما ن کی عمریں 30سے 40برس کے درمیان ہیں جن پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔اس نیٹ ورک کے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے تعمیراتی جگہوں پر غیر قانونی مزدوروں کی خدمات حاصل کیں۔ملزمان نے تین برس میں 41 ملین یورو کی منی لانڈرنگ بھی کی ۔ پولیس کے مطابق ان افراد کے خلاف تفتیش 2020 سے شروع ہوئی تھی اور ایک سال سے زاید عرصے کی تفتیش کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ان تمام افراد کے خلاف جعلی دستاویزات بنانا ، جعلی دستاویزات پر جعلی کمپنیاں بنانا، دھوکہ دہی ، منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ جسے الزامات عائد کرنے کے بعد ان تمام افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے جعلی دستاویزات کےذ ریعے 180 بینک اکاونٹ کھولے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…