اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انہیں آئوٹ ہونا اچھا نہیں لگتا ہے۔ایک انٹرویومیں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ انہیں آئوٹ ہونا اچھا نہیں لگتا، حریف بولر وکٹ لے لیں تو عجیب لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اننگز کے دوران ایوریج کا نہیں سوچتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ایوریج کا سوچنے والا پلیئر ایک ایوریج پلیئر ہی ہوتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ2021ء کا سال اچھا گزرا، کوشش کریں گے کہ اس سال اور بھی بہتر کریں۔اْن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔