بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

فیصل آباد میں ڈکیت گروپ نے شوہر، دیور اور تین بچوں کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،بھانڈا 4 ماہ بعد پھوٹ گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں ڈکیت گروپ نے شوہر، دیور اور تین بچوں کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا بھانڈا 4 ماہ بعد پھوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے گاڑی سڑک پر روک کر خاندان کو اغوا کیا اور پھر ڈیرے پر لے جاکرخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاندان سے ان کی گاڑی،

زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین لیے گئے، زیادتی کے بعد خاتون کو کھیتوں میں لے جاکر چھوڑ دیا گیا۔متاثرہ خاندان دہائی دیتا رہا تاہم فیصل آباد کی تھانہ سٹی پولیس نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا، زیادتی کی دفعات شامل نہیں کیں۔خاتون سے زیادتی کا بھانڈا 4 ماہ بعد اس وقت پھوٹا جب ڈکیت دوسرے کیس میں دوسرے تھانے میں پکڑے گئے اور خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق جب وہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی منتیں کر رہی تھیں تو وہ انہیں جھوٹا قرار دے کر مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے رہے۔خاتون نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزمان نے ان کے شوہر اور دیور کو باندھ دیا، بچوں کو گاڑی کی سیٹوں کے نیچے گھسا دیا، انہیں ہراساں کیا اور بالیاں نوچیں۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک کے بعد دوسرا ملزم گاڑی میں آتا رہا، پھر ایک کمرے میں لے جاکر بے ہوش کر دیا اور زیادتی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…