جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ٹی وی شو میں بچوں نے مودی کا مذاق اڑا دیا بی جے پی آگ بگولہ، شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک ٹی وی شو میں بچوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا مذاق اڑا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں بی جے پی نے زی تامل پر نشر ہونے والے رئیلٹی ٹی وی شو جونیئر سپر اسٹارز سیزن 4 کے حال ہی میں نشر ہونے والی قسط پر سوال اٹھایا جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ دو بچوں کے

مقابلے میں ایک ایسا خاکہ پیش کیا گیا جس کا مقصد وزیراعظم نریندر مودی کا مذاق اڑانا تھا۔بی جے پی رہنما نرمل کمار نے چینل سے پروگرام کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شو میں نریندر مودی کے خلاف تبصرے کیے گئے۔شو 15 جنوری کو نشر کیا گیا اس قسط میں دو بچے بادشاہ کے روپ میں دکھائی دیے، تامل کامیڈی اداکار واڈی ویلو نے بادشاہ کا کردار ادا کیا جو ملک میں غربت اور قحط کی حالت میں بھی عالیشان زندگی گزارتا ہے۔زی تامل کے شو میں بچے اس بادشاہ کی کہانی سنا رہے ہیں جو ملک کی کرنسی کی ویلیو کو کم کرتا ہے تاکہ وہ اپنے کرپشن سے بنائے گئے پیسے کو بچا سکے لیکن وہ اس میں بری طرح سے ناکام ہوجاتا ہے۔بادشاہ کا لباس پہنے بچہ حیران ہے کہ اس کے ملک کی ترقی کو کیا چیز روک رہی ہے، بعدازاں وہ اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ یہ کالا دھن ہے اور کہتا ہے کہ اگر تمام پیسے کی ویلیو گرادی جائے تو ہمیں اس سے نجات مل سکتی ہے۔وزیر کے لباس میں ملبوس دوسرا بچہ جواب دیتا ہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ ایک ملک میں پیش آیا تھا، جہاں کے بادشاہ نے بھی آپ کی طرح یہ احمقانہ حرکت کی تھی۔بی جے پی رہنما نے الزام عائد کیا کہ اس شو میں وزیراعظم نریندر مودی کا مذاق اڑایا گیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شو کو بند کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…