پاکستان دنیا کا دوسرا ملک ، کرونا وبا ء کے بعد معمول کی زندگی بحال کرنے میں امریکہ ، چین، برطانیہ اور فرانس سے بھی آگے گیا

  جمعہ‬‮ 21 جنوری‬‮ 2022  |  23:10

لاہور( این این آئی)برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کے تیسرے نارملسی انڈیکس کے مطابق پاکستان دنیا کا دوسرا ایسا ملک ہے جہاں معمولات زندگی کورونا وبا سے پہلے والی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی کرونا سے نمٹنے کی پالیسیاں رنگ لے آئی ہیں اور کرونا وبا ء کے بعد معمول کی زندگی بحال کرنے میں پاکستان امریکہ ، چین، برطانیہ اور فرانس سے بھی آگے

نکل گیا ہے ۔ دی اکناموسٹ کی 50ملکوں کی جاری موازنہ رپورٹ کے مطابق پاکستان دوسرے نمبر پر آیا ہے ۔رپورٹ جنوری 2021 سے جنوری 2022 تک کے ڈیٹا پرتیارکی گئی ہے جس میں لوگوں کے باہر نکلنے کے دورانیے، دکانوں پر آمدورفت، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر، دفاتر میں حاضری اور دیگر معمولات کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق چین اور نیوزی لینڈ میں معمول کی زندگی بحال ہونے کے بعد دوبارہ پابندیوں سے انڈیکس میں کمی ہوئی۔ سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی صورتحال کو بہترین انداز میں ہینڈل کیا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے برطانوی جریدے کی رپورٹ پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے جائزے میں تیسرے جبکہ دوسرے جائزے میں پہلے نمبر پرتھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو تین جائزوں میں ٹاپ تھری میں رہا۔

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎