پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان استعفیٰ دے کر خود کو پاکستانی عوام کے سامنے پیش کریں،انشا اللہ عمران نیازی مائنس ہوگا،حمزہ شہباز

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور خود کو پاکستانی عوام کے سامنے پیش کریں، تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے بلکہ عمران نیازی کے اتحادیوں سے بھی بات کریں گے ،عمران نیازی کے اتحادی حالات پر غور کریں،اب انشا اللہ عمران نیازی مائنس ہوگا ،

مری کا سانحہ نے قوم کے دل چھلنی کر دیا لیکن حکمرانوں کی بے حسی نے ساری حدیں توڑ دیں،عثمان بزدار سانحہ مری کی رپورٹ ایسے لے رہے تھے جیسے کوئی بڑا تیر مارا ہے ،پاکستان آج دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک ہے ،اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا گیا،چینی گندم ، کھاد کا بحران مافیا کی وجہ سے ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عطا ل اللہ تارڑ، رانا محمد اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ سے نیچے اتر کر دیکھو،آج لوگوں کی آنکھوں میں نا امیدی ہے غصہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جس دہشتگردی کو ہم نے ختم کردیا تمہارے دور میں دوبارہ شروع ہو گئی ،نیشنل ایکشن پلان کے حوالے س یعثمان بزدار نے ایک بھی میٹنگ نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت آج آئی سی یو میں ہے ،نیازی صاحب آپ نے جو انتقام پاکستانی عوام سے لیا اس کا جواب آپ کو دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمار ے خلاف جھوٹے کیسز بنائے ،برطانیہ کی ایجنسیاں آپ کی باتوں کو جھوٹا ثابت کرتی ہیں،ابھی تک عمران خان نے اپنے اکائونٹ کی تفصیلات نہیں دی ،استعفیٰ دیں اور خود کو پاکستانی عوام کے سامنے پیش کریں،نواز شریف اور شہباز شریف تو جواب دے رہے ہیں آپ توشہ خانہ کا جواب دیں، میںڈیڑھ سو پیشیاں بھگت چکا ہوں آگے بھی بھگتو ں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب دل میں چور ہوتا ہے توشہزاد اکبر ایسے ہی پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری پر عثمان بزدار صاحب ہم آپ کو ایسے نہیں چھوڑے گے ،جب تک ذمہ داروں کو سزا نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مری کا سانحہ نے قوم کے دل چھلنی کر دیا لیکن حکمرانوں کی بے حسی نے ساری حدیں توڑ دیں،جہاں

پر واقعہ ہوا وہاں کون لوگ تھے؟، عثمان بزدار سانحہ مری کی رپورٹ ایسے لے رہے تھے جیسے کوئی بڑا تیر مارا ہے ،جب بچیاں مدد کے لیے پکار رہی تھیں وسیم اکرم پلس تنظیمی میٹنگ کر رہا تھا،جب لوگوںکو اپنی جانوںکے لالے پڑے ہوئے تھے بزدار صاحب کاہیلی کاپٹر کہاں تھا ، اس طرح کے بے حس حکمران تاریخ میں نہیں دیکھے ،

15افسران کو معطل کر لوگوں سے مذاق کر رہے ہیںجب تک اصل زمہ داروں کا تعین نہیں ہوتا مسلم لیگ (ن)چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ میں نے اسمبلی میں سانحہ مری ہر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے ،شہباز شریف نے مری میں ایس او پیز بنائے ہوئے تھے زوننگ کی ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کسان پریشان ہے بلکہ رل گیا ہے، سب رو رہے ہیں کہ کھاد بلیک ہو گئی ہے ،ایک بوری نہیں مل رہی،عمران نیازی کہتا ہے ڈی اے پی کی پیداوار زیادہ ہو گئی ہے ،اگر پیداوار زیادہ ہے تو کیوں نہیں مل رہی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…