اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چھ سے زیادہ عالمی زبانوں میں مسجد حرام کی الیکٹرانک گائیڈ میپ سروس متعارف

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے زیراہتمام انجینیرنگ پراجیکٹس اینڈ سٹڈیز ایجنسی مسجد حرام اور اس کے صحنوں اور سہولیات کے مقامی رہ نمائی کے نقشے دکھانے کے لیے انٹرایکٹو اسکرین گائیڈ سروس فراہم کی ہے۔ اس سروس کا مقصد مسجد حرام کے لیے

رہ نمائی کے نظام کو ترقی دینا اور سروسز کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سروے اینڈ جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز کے ڈائریکٹر انجینیر ادیب بن حسن کاظم نے کہا کہ اس سروس کا مقصد مذہبی شعائر کی ادائیگی اور مشاعر مقدسہ ، مطاف اور مسعی کی عمارت کو براہ راست دکھا کر ان تک رسائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔اس سروسز کی مدد سے ڈیوائس کے مقام سے مطلوبہ منزل تک نقل و حرکت کے راستے، جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات اور سروس سائٹس کے علاوہ بیت الخلا کی سہولیات، کارٹ سروس سائٹس اور دیگر نشانات سمیت 16 سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔انٹرایکٹو اسکرین بیت اللہ میں آنے والوں کے ثقافتی اور علمی تنوع کے مطابق 6 سے زیادہ بڑی زبانوں میں ڈیٹا ڈسپلے کرنے کی بھی اجازت دیتی ہے۔اسے کیو آر کوڈ کے استعمال کے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ حرم مکی میں متعلقہ مقام تک رسائی اور اس تک پہنچنے کے لیے مقام کو برائوز کرکے ان تک پہنچا جا سکتا ہے۔کاظم نے مزید کہا کہ موجودہ ڈیزائن ایک دھاتی فریم (اسٹائل سٹیل)ہے جس کی لمبائی 1.840 میٹر اور چوڑائی 1.855 میٹر ہے۔ کاغذی نقشہ 1.759 میٹر لمبا، 1.762 میٹر چوڑا اور زمین کی سطح سے اونچائی میں مختلف ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…