اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

جماعت اسلامی نے دھرنے دینے کا اعلان کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2022

کوئٹہ (آن لائن)امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹرسراج الحق کے اس اعلان کے بعد کہ ملک بھر میں مہنگائی ، ،معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے 101 احتجاجی دھرنے دیں گے اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی مشاورت کے بعد بہت جلد عظیم الشان دھرنا دیا جائیگا

جس میں نوجوان طلبہ علمائے کرام اور عوام الناس شرکت کریں گے ۔آئی ایم ایف کی غلامی ،اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے بعد اورغر بت بے روزگاری کی وجہ سے غریب عوام کا جینامشکل ہوگیا ہے ۔اس ظلم کے خلاف جماعت اسلامی نے پہلے بھی آوازبلند کی احتجاج کیا آئندہ بھی ہم اس ظلم وجبر کے خلاف میدان عمل میں نکلیں گے ۔ان خیالات کااظہارامیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب اور وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ معیشت کوآئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کاملازم چلا رہا ہے جس کی وجہ سے بھاری سودی قرضوں میں بھی اضافہ ہواہے اور مہنگائی کے ڈرون حملے بھی روزانہ شروع ہیں بدقسمتی سے اس ظلم کے خلا ف حکومتی واپوزیشن اراکین خاموش تماشائی کا منفی کردار ادا کر رہے ہیں عوام کے سامنے جلسوں اورٹی وی پروگراموں میں تو اپوزیشن حکومت کے خلاف بات کرتی ہیں لیکن عملی طور پر اسمبلی میں بل وقوانین پاس کرتے ہوئے اپوزیشن بھی غیر محسوسانہ اندازمیں حکومت کا ساتھ دیتی ہے حقیقی اپوزیشن جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی لوٹ مار سے پاک ہے بدترین مہنگائی ،حکومتی مظالم کالے قانون کے خلاف آج بھی کراچی مکران ڈویژن سمیت ملک بھرمیں جماعت اسلامی فعال واحتجاج کر رہی ہے

انشاء اللہ سراج الحق کی کال پر مہنگائی کے خلاف ایک سو ایک دھرنوں کے سلسلے میں کوئٹہ میں بھی عوامی قوت نوجوانوں کی تائیدسے عوامی دھرنا دیا جائیگا اس سلسلے میں مشاورت وتیاریاں شروع کر دی گئی ہے ۔روزگار نہ ہونے کے برابر ،ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ،حکومتی لوٹ مار ،وزراء کی شاہ خرچیاں اوربدعنوانی عروج پر ،

حکومتی سطح پر کوئی قناعت،سادگی اور بچت نہ ہونے کے برابر لیکن مہنگائی میں بدترین اضافہ ہر چیزدوگنا سہ گنا قیمتوں پر فروخت ہورہی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں ۔ اس پر سب خاموش اپوزیشن اپنے لیڈرکی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہیں حکومت لوٹ مارمیں مصروف صرف جماعت اسلامی ہے جو میدان عمل میں حکومتی سازشوں ،آئی ایم ایف کو معیشت حوالے کرنے کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے عوام اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں ۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…