ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

سانحہ داسو ، پاکستان نے ہلاک چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے بھی معاوضے کا اعلان کر دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی جبکہ کابل سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ￿ ، مشیروں، معاونین اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں افغانستان کو

مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دی گئی ۔ افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی خدمات لینے کی منظوری بھی دی ۔ داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا لواحقین کو سرکاری طور پر 11.6 ملین ڈالر بطور خیرسگالی معاوضہ ادا کیا جائیگا۔ ربی سیزن کیلئے یوریا کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایس این جی پی ایل سے وابستہ فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو مارچ تک گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی ۔ اس عرصے کے دوران پلانٹس کو 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس ملے گی۔ ای سی سی نے 5 جی سپیکٹرم کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے سیلولر لائسنس کی رینیوئل کی بھی منظوری دی ۔ نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ ، ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز، اسلام آباد انتظامیہ کے منضوبوں کیلئے 7.85 کروڑ کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 6 کروڑ ، ایف سی ہیڈکوارٹرز نارتھ کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کیلئے 30 لاکھ کی منظوری دی گئی



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…