ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لاکھوں پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں وزارت سمندرپارپاکستانیز نے بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والوں کی تفصیلات پیش کردیں۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان پوچھا گیاکہ پی ٹی آئی کا تین سالہ دور حکومت کتنے پاکستانی نوکریوں کیلئے باہر گئے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے بتایاگیاکہ بیرون ملک سے پاکستان

میں نوکریوں کیلئے آنے کی بجائے 11لاکھ 39 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔اجلاس کے دور ان وزارت سمندرپارپاکستانیز نے بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں۔ تحریری جواب میں بتایاگیاکہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔ تحریر ی جواب میں بتایاگیا کہ یو اے ای میں 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے،اومان میں 77ہزار سے زاحد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے،قطر میں 64 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز کے مطابق بحرین میں 19 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے بتایاکہ ملائشیا میں 13 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے بتایاکہ عراق میں 6ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے کہاکہ چائنہ میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے کہاکہ یو کے میں بھی 2 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے کہاکہ یو ایس اے میں 1 ہزار سے زائدپاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے کہاکہ ترکی میں 288 پاکستانی ملازمت کیلئے ملک سے گئے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…