اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے کرکٹ گرائونڈز کرکٹرز کے لئے ہی نو گو ایریا بن چکے ہیں، واضح عدالتی احکامات کے باوجود ایسے کون طاقتور لوگ ہیں جو نہ ہی عدالت کو مان رہے ہیں اور نہ ہی سی ڈی اے اور انتظامیہ کی بات سن رہے ہیں، شہر اقتدار میں یہ صورتحال بہت سے سوال پیدا کر رہی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی راجہ محسن اعجاز نے ٹوئٹ کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کرکٹر گرائونڈ کے باہر موجود ہیں لیکن گیٹ پر اندر سے تالہ پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے نوجوان کرکٹر گرائونڈ میں داخل ہونے سے قاصر ہیں، جس گرائونڈ میں نوجوانوں کو کھیل کے ذریعے صحت مند رہنے کے لئے سرگرمیاں کرنی ہیں وہ ہی بند پڑا ہے۔
اسلام آباد کے کرکٹ گرائونڈز کرکٹرز کے لیے ہی نو گو ایریا بن چکے ،واضح عدالتی احکامات کے باوجود ایسے کون طاقتور لوگ ہیں جو نہ ہی عدالت کو مان رہے ہیں اور نہ ہی سی ڈی اے اور انتظامیہ کی بات سن رہے ہیں ،شہر اقتدار میں یہ صورتحال بہت سے سوال پیدا کر رہی ہے @ImranKhanPTI @iramizraja pic.twitter.com/hIyy3rxNl4
— Raja Mohsin Ijaz (@rajamohsinsays) January 20, 2022