پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کومکمل مراعات نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

20  جنوری‬‮  2022

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے ریٹائرڈملازمین کومکمل مراعات نہ دینے کے خلاف درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو درخواست گزاروں کو سن کر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ثاقب حفیظ سمیت دیگر کی درخواستوںپر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وی ایس ایس رضاکارانہ سکیم کے تحت1924 ملازمین کو ریٹائر کیا گیا،معاہدے میں پنشن مراعات ، میڈیکل کی سہولیات نہ دینے کا معاہدہ کیا گیا لیکن ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی طرح باقی مراعات نہیں دی گئیں جو ان کا حق ہے۔سی ای او پی آئی اے سمیت دیگر متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں مگرشنوائی نہیں ہوئی ۔استدعا ہے کہ عدالت ریٹائر ہونے والے پی آئی اے ملازمین کومکمل مراعات فراہم کرنے کا حکم دے جس پر لاہورہائیکورٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو درخواست گزاروں کو سن کر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…