جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا کی پاکستان آمد کا احساس ابھی سے محسوس کررہا ہوں، محمد رضوان پرجوش

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)کیلنڈر ایئر 2021 میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے کرکٹر، سال 2021 میں پی سی بی کے سب سے قیمتی کرکٹر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی اور پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ وہ 24 سال بعد دورہ پاکستان سے متعلق آسٹریلیا کے کھلاڑیوں، فینز، براڈکاسٹرز اور میڈیا

کی طرف سے سامنے آنے والے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ24 سال بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے پر پوری قوم آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں موجود مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مثبت بیانات دیکھ کر وہ ایک طویل عرصے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا احساس ابھی سے محسوس کرنے لگے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے مارچ/ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تمام ون انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔محمد رضوان پرعزم ہیں کہ دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کا آپس میں مضبوط تعلق آئندہ ماہ کھیلی جانے والی اس کرکٹ سیریز کو چار چاند لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عثمان خواجہ سمیت کئی آسٹریلوی کرکٹرز کی ایچ

بی ایل پی ایس ایل میں شرکت اور آسٹریلیا میں جاری کے ایف سی بگ بیش لیگ میں چھ پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت دونوں ممالک کے کرکٹ حلقوں کے باہمی تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر میتھیو ہیڈن کے پاکستان بارے محبت بھرے الفاظ کے گواہ ہیں. انہوں نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں قومی

کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کئی مرتبہ اس کا اظہار بھی کیا ہے۔ اسی طرح آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر بھی ایونٹ کے دوران محمد رضوان سے پاکستان سے متعلق مثبت گفتگو کرچکے ہیں۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے نائب کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ایشیز کا کامیاب دفاع کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم ایک

مضبوط اور مشکل حریف ہے تاہم پاکستان کو اس سیریز میں ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے کیلنڈر ایئر 2021 میں تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔محمد رضوان نے پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کو کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک بڑی سیریز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فینز کسی بھی کھیل کا سب سے اہم جزو ہیں اور ان کی تمنائیں اور حوصلہ افزائی میدان میں کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…