پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیا

19  جنوری‬‮  2022

کراچی(این این آئی)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی شدید برفباری میں پی آئی اے کا طیارہ بڑی تباہی سے بچ گیا، کپتان نے اپنی ماہرانہ کارکردگی سے بحفاظت اتار لیا۔اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع نے بتایاکہ بوئنگ777طیارہ

ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ شدید برفباری شروع ہوگئی اور طیارہ برفانی طوفان کی زدمیں آگیا۔پی آئی اے کے کپتان نے حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کیا اور بحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔طیارے کی لینڈنگ ہوتے ہی ٹورنٹو ایئرپورٹ اتھارٹی کے عملے نے رن وے اور اطراف کے ایریا کو کورکیا اور ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق پروازپی کے797لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی، پرواز کو بحفاظت اتارنے پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کو شاباشی دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔سی ای او ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے رن وے پر سے فوری طور پر برف ہٹا کر طیارے کو پارک کروایا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…