کراچی(این این آئی)کراچی میں ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نامعلوم ملزمان نے ماں بیٹے کو گولیاں مار دیں۔پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں 20 سالہ مزمل اپنی والدہ نورالصباح کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے انہیں دن دھاڑے یرغمال بنا کر نقدی،
طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین لیے تاہم مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ماں بیٹے کو گولی مار کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی ماں بیٹا لیاقت آباد صرافہ بازار سے طلائی زیورات خرید کر گھر جا رہے تھے، ملزمان ان سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، ملزمان کی تعداد 2 تھی اور وہ پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق زخمی ماں بیٹے کو فوری طور پرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں بیٹے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ ماں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ جن دکانوں سے فیملی سے زیورات لیے تھے وہاں سے اور گھر کے باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے گی۔