بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عامر خان سے خفیہ شادی کی خبر پر پریتی زنٹا کا ردِعمل آگیا

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) یہ اْس وقت کی بات ہے جب پریتی زنٹا فلم دِل چاہتا ہے میں عامر خان کی ہیروئین بنی تھیں۔ فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا۔بالی وْڈ میں اداکاروں کی ذاتی زندگی یا پبلک زندگی سے متعلق اْڑتی افواہیں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

اس کا سلسلہ بالی وْڈ کی تاریخ سے جْڑا ہے۔ ایسی ہی ایک خبر نے لوگوں کو شاک میں ڈال دیا تھا جب عامر خان اور رینا دت کی 2002 میں طلاق ہوئی اور خبر آئی کہ پریتی زنٹا اور عامر خان نے خفیہ شادی کرلی ہے۔یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ اس دوران Rendezvous With Simi Garewalشو میں پریتی زنٹا کو مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ایسی افواہوں کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ سْن کر شاک لگا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اصل میں بات یہ ہے کہ جب عامر خان کی طلاق ہوئی اْس وقت میں ہی ان کے سہارے کیلئے سب سے زیادہ قریب تھی کیونکہ حال ہی میں ہم نے دل چاہتا ہے میں کام کیا تھا۔ یہ ہونا تھا اور میں مسز عامر کہلائی جانے لگی، میں جہاں جاتی تھی مجھے بتانا پڑتا تھا کہ ہم نے شادی نہیں کی۔ عامر مجھے اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہیں۔ وہ مجھے یاکو کے نام سے بلاتے ہیں۔ جب یہ افواہیں گردش کررہی تھیں تو انہوں نے ہی مجھے دلاسا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…