”میں نے چابی بیجنگ میں قطر کے سفارتخانے کے پاس چھوڑ دی ہے” چین میں افغان سفیر سفارتخانے کو تالا لگا کر چلے گئے

13  جنوری‬‮  2022

بیجنگ (این این آئی)چین میں افغانستان کے سفیر جاوید احمد قائم نے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد کابل سے کئی مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے پر جنوری میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر شائع کردہ ایک حوالے کے خط میں جاوید احمد قائم نے کہا کہ سفارت خانے کے بہت سے سفارت کار پہلے ہی چلے گئے ہیں اور

کابل نے انہیں اگست سے تنخواہیں نہیں بھیجی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے فیصلے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس کی ذاتی اور پیشہ ورانہ بہت سی وجوہات ہیں لیکن میں یہاں ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔چین کی افغانستان کے ساتھ ایک مختصر سرحد ہے اور بیجنگ نے اگست میں طالبان کی اچانک واپسی کے بعد سے ملک میں انسانی امداد بھیجی ہے۔اپنے خط میں، جاوید احمد قائم نے کہا کہ سفارت خانے میں ایک نئے شخص کو تفویض کیا گیا ہے، اس کا نام صرف سادات ہے۔افغانستان کے وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا کہ جاوید احمد قائم کا جانشین کون ہوگا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے گزشتہ روز معمول کی بریفنگ میں کہا کہ جاوید احمد قائم نے چین چھوڑ دیا ہے، یہ تفصیلات بتائے بغیر کہ وہ کب اور کہاں گئے ۔چین سمیت بین الاقوامی حکومتوں نے طالبان کی حکومت کو جائز تسلیم نہیں کیا جبکہ سخت پابندیوں نے ملک کے عوامی مالیاتی نظام کو

مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔طالبان کی اچانک اقتدار میں واپسی نے بیرون ملک مقیم سینکڑوں افغان سفارت کاروں کو بے حال کر دیا ہے، جو اپنے خاندانوں کے ملک واپس آنے پر خوفزدہ ہیں اور بیرون ملک پناہ حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔جاوید احمد قائم نے خط میں کہا کہ یکم جنوری تک سفارت خانے کے ایک بینک اکانٹ میں ایک لاکھ ڈالر باقی تھے اور ساتھ ہی

دوسرے میں نامعلوم رقم بھی تھی۔خط میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ سفارت خانے کی 5 گاڑیوں کی چابیاں جاوید احمد قائم کے دفتر میں رہیں گی اور دو کاروں کو اسکریپ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام مقامی عملے کو 20 جنوری 2022 تک تنخواہوں کی ادائیگی کر دی ہے اور ان کی ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…