ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

شادیاں اور دیگر اجتماعات ٗ کراچی میں کورونا شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔وفاقی وزارتِ صحت کے

حکام نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں گزشتہ روز 5 ہزار 168 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں مزید 780 کورونا کیسز سامنے آئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی شرح 87 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔گزشتہ روز 24 نمونوں کی نیکسٹ جنریشن سیکوینسنگ کی گئی، جن میں سے 21 نمونے اومی کرون ویرینٹ کے پائے گئے۔کراچی کے ضلع شرقی میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، دوسرے نمبر پر کورونا کیسز ڈسٹرکٹ ساوتھ سے سامنے آ رہے ہیں۔پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ و ایم پی اے قاسم سومرو کے مطابق کورونا وائرس کی شرح یوں ہی بڑھتی رہی تو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے سے اسپتالوں پر بوجھ پڑنا شروع ہو جائے گا۔قاسم سومرونے کہاکہ شادیوں اور دیگر اجتماعات کے باعث کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 86 ہزار 740 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 7 ہزار 681 ہو گئیں۔دوسری جانب پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 969 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 58 ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…