پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف ،مریم نواز کو سزا ہوچکی ، آصف زرداری سے 12ارب کی ریکوری ہو چکی ،غلط حلف نامہ دینے پر شہباز شریف جیل جائیں گے ،تہلکہ خیز دعوے

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل جاری ہے تاہم ہماری جماعت سمیت لوگوں کے اس میں تیزی کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں ،اگر پاکستان میں بھی سعودی عرب والا نظام ہوتا تو دیکھتے کیسے اربوںروپے نکلتے لیکن یہاں ایسا نہیں ہے ،نواز شریف اورمریم نواز کو سزا ہوچکی ہے ،

اومنی گروپ کیس میں آصف زرداری سے 12ارب روپے کی ریکوری ہو چکی ہے ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز فائل ہو چکے ہیں ،اگلے چھ سے آٹھ مہینے ہیں بڑی بڑی مچھلیاںتالاب سے باہر ہو جائیں گی اور اپوزیشن کو آئندہ انتخابات میں لیڈر شپ دستیاب نہیں ہو گی،شہباز شریف عمران خان کی نہیں بلکہ اپنی فکر کریں ،غلط حلف نامہ دینے پر آپ جیل جائیں گے اور اگلے ہفتے وفاقی حکومت کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جائے گی ،اس قانون کے تحت آپ اپنی سیٹ کی فکر کریں کیونکہ اس میں پانچ سال کی نا اہلی ہے ، اپوزیشن والے لانگ مارچ نہیں کر رہے بلکہ ان کا لونگ گواچہ ہوا ہے جس کی تلاش میں نکلے ہوئے ہیں ،ہم انہیں الگ الگ ٹینٹ لگا کر دیں گے تاکہ یہ آپس میں جھگڑا نہ کریں او ران کے لئے پانچ سات خیمے کافی ہوں گے ،مری میں جو حالا ت پیدا ہوئے ہیں ا س کا وزیر اعظم نے فوری نوٹس لیا ہے اور وزیر اعلیٰ کو فوری وہاں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وسطی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور عثمان ڈار بھی موجود تھے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے سے مری کی انتظامیہ اور پنجاب حکومت بار بار بات کہہ رہی تھی کہ بہت زیادہ لوگ آرہے ہیں اور لوگ اپنے سفری کیلنڈر پر نظر ثانی کریں ،

مری کی انتظامیہ کے مطابق اڑتالیس گھنٹوں کے اندر جتنی برف پڑی ہے اس سے کئی دہائیوں کے ریکارڈٹوٹ گئے ہیںاور اسی وجہ سے وہاں پر صورتحال پیدا ہوئی ۔گلڈنہ اور باڑیاں پرزیادہ مشکلات ہیں اور زیادہ نقصان بھی انہی علاقوں میں ہوا ہے ۔ وزیراعظم نے اس کا فوری نوٹس لیا ہے اوروزیر اعلیٰ کو ہدایت کی ہے وہ فوری مری

پہنچیں ،تمام انتظامیہ وہاں موجود ہے ،فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے ، ایف ڈبلیو او نے اپنی ساری مشینری وہاں پہنچائی ہے ، ایکسپریس تقریباًکلیئر ہو گئی ہے اسے نتھیا گلی کی طرف سے جبکہ خیبرپختوانخواہ حکومت نے بھی اپنے تمام رساتے کھول دئیے ہیں، وہاں گیسٹ ہائوسز کھول دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تھوڑے وقت میں اتنے

زیادہ لوگ آ جائیں گے تو حالات سے نمٹنے میں مشکلات آتی ہیں او رحالات سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے ،اڑتالیس گھنٹوں میں لاکھوں لوگ ان علاقوں میں گئے حالانکہ ایک ہفتے سے انتظامیہ یہ درخواست کر رہی تھی وہاں نہ جائیں۔میڈیا میں اس حوالے سے بات نہیں ہوئی ،ان علاقوں میں انتہائی زیادہ رش ہے اور وہاں اتنی استعداد نہیں ہے

، ہم تو چاہتے ہیں کہ سیاحت بڑھے لیکن اڑتالیس گھنٹوں میں لاکھوں کروڑوں لوگ چلے جائیں گے تو اس سے سسٹم کولیپس کر جائے گا ، میڈیا طاقتور فورم ہے وہ لوگوں کو بتائے کہ وہاں نہ جائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بد قسمتی کی بات ہے اپوزیشن کی طرف سے اس صورتحال پر بھی سیاست کی جارہی ہے ،شاہد خاقان عباسی جو انہی

علاقوں کے حلقے سے منتخب ہوتے ہیں انہیں چاہیے تھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں اس حلقے میں ہوں لیکن وہ والپنڈی میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہے ہیں، مریم نواز چھٹی منا رہی ہے لیکن انہوں نے بھی بے حسی کی سیاست کرنی ہوتی ہے ،اپوزیشن سیاست اہم نہیں ہے کیونکہ یہ کنویں کے مینڈک ہیں اور انہوں نے صرف ٹرانا ہوتا

ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری طرح حکومت الرٹ ہے ،ہم اپنی عوام کے پیچھے کھڑے ہیں، انخلاء کجی وجہ سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔ اس حادثے میں جو جانیں گئی ہیںسارے پاکستان کے لوگ اس پر افسردہ اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں ۔ بات یہ ہے کہ حکومت اس طرح کے واقعہ سے سبق سیکھے گی اور مستقبل کے

لئے بہتر منصوبہ بندی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو آگاہ کیا جارہا تھا ،اگر لوگوں کو روکا جاتا تو اور طرح کے مسائل پید اہوتے ،انسان کے بس میں جو اقدامات ہیں وہ اٹھائے گئے ہیں۔جب کسی کے گھر میں اچانک پانچ ہزار بند ہ آجائے گا وہ تو بے بس ہے ، وزیر اعظم نے ایکشن لیا ہے ،اس صورتحال

کو مد نظر رکھنا چاہیے کہ اچانک صورتحال پید ہوئی ہے اور اس معاملے سے سیکھ کر آگے بڑ ھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر ،کسان اورکنسٹرکشن والا پریشان نہیں ہیں گو یہی پاکستان کے شہری ہیں ،پاکستان کے اندر معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور جب سیاحت کے لئے لاکھوں لوگ نکلیں گے تو لٹ گئے مر گئے والے تو حالات نہیں

ہوں گے ،سیاحت کے لئے جانے والوں کی حوصلہ شکنی تو نہیں کی جا سکتی ، سیاحت کے لئے لوگوں کا نکلنا خوش آئند ہے تاہم جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس سے سیکھ کر اگلی مینجمنٹ کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت ضرور کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ انفرادی طو رپر کسی کا ووٹ نہیں ووٹ عمران خان کاہے اور ہم سارے جوآئے ہیں ہمیںعمران خان کے نام پر ووٹ ملا ہے آگے بھی ووٹ عمران خان کا ہے ۔اپوزیشن لانگ مارچ نہیں کر رہی

بلکہ ان کا لونگ گواچہ ہوا ہے اور یہ اس کی تلاش میں نکلے ہوئے ہیں ،اپوزیشن کی سیاست ہے اور نہ اس کا کوئی تھیم ہوتا ہے ، فضل الرحمان ، بلاول بھٹو کی آپس میں کوئی چیز ملتی ہے ، ان کی کوئی آئیڈیالوجی ہے ،شہباز شریف کی بلاول سے کیا آئیڈیالوجی ملتی ہے ،یہ سارے چوں چوں کا مربہ ہیں ، ہم ان کوعلیحدہ علیحدہ ٹینٹ دیں گے تاکہ یہ لڑائی نہ کریں ،ہم انہیں خیمے لگا کر دیں گے ان کے جتنے لوگ ہوں گے وہ پانچ سات خیموں میں آ جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…