پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

اساتذہ کی ترقی کیلئے بی ایڈ کی شرط ختم ،ہزاروں اساتذہ کی ترقی کی راہ ہموار ہوگئی

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے اساتذہ کی ترقی کیلئے بی ایڈ کی شرط ختم کردی، جس کے بعد 15ہزار سے زائداساتذہ کی ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر کے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے

ترقی کیلئے بی ایڈ کی شرط ختم کردی ہے۔جس کے بعد 15ہزار سے زائد اساتذہ ترقی پاسکیں گے ، 15 سال کی سروس مکمل کرنے والوں کو ترقی دی جائے گی اور جن اساتذہ کی سروس کو 9 سال ہوچکے ہیں انھیں گریڈ 15دیا جائے گا جبکہ 15سال مکمل کرنے والوں کوگریڈ 16دیا جائیگا۔گذشتہ سال اکتوبر میں سندھ کابینہ نے اساتذہ کے لیے بھرتی کی پالیسی میں نرمی کی تجویز کی منظوری دی تھی، جب صرف چند امیدواروں نے آئی بی اے سکھر کی جانب سے 40,000 سے زائد آسامیوں کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہو پائے تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں پرائمری اسکول ٹیچرز (PSTs) کے لیے 32،510 نشستوں کے مقابلے میں صرف 11،549 امیدواروں نے امتحان پاس کیا۔اسی طرح جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز (JESTs) کے ٹیسٹ میں 14,000 امیدواروں میں سے صرف 1،385 امیدوار کامیاب قرار پائے۔اجلاس میں خواتین کے پاسنگ مارکس 55 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ محکمہ تعلیم نے خصوصی امیدواروں کے پاسنگ کا معیار 55 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…